پبلک چارٹر اسکول = طالب علم کی کامیابی

چارٹر سکولز تمام طلباء کے لیے ہیں

کیا آپ جانتے ہیں کہ چارٹر سکول نیویارک شہر کے تمام طلباء کے لیے مفت سرکاری سکول ہیں؟ آج 281 سکول ہر طرح کے پس منظر کے حامل بشمول انگریزی زبان کے طلباء اور خصوصی ضروریات والے 149,000 طلباء کو خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ چارٹر سکولز طلباء کو انکے تعلیمی پس منظر کی بنیاد پر منتخب نہیں کرتے۔ والدین صرف ایک سادہ سا درخواست فارم پُر کرتے ہیں اور طلباء کو ایک جزافی قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب کیا جاتا ہے۔ چارٹر سکولز پری-کنڈرگارٹن سے لے کر ہائی سکول تک کے طلباء کو تعلیم دیتے ہیں اور یہ نیویارک شہر کے پانچوں اضلاع میں موجود ہیں۔

چارٹرز طلباء کو کالج اور کیریئر کے لیے تیار کرتے ہیں

مطالعات سے پتہ چلتا ہےکہ نیویارک شہر میں ملک کے اندر اعلی ترین کارکردگی کے حامل چارٹر سکول سیکٹرز میں سے ایک ہے۔ تازہ ترین امتحانی اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ چارٹر سکول کے طلباء نے اپنے ضلعی معاصرین بالخصوص کالے اور لاطینی طلباء کی نسبت تسلسل سے ریاستی تعلیمی امتحانات کو اعلی درجوں سے پاس کیا۔ 2018-19 کے تعلیمی سال میں، متعدد چارٹر سکولوں کے امتحانی نتائج ریاست بھر میں بہترین تھے!

"مجھے اپنی 6 سالہ بیٹی کے اسکے چارٹر سکول میں اساتذہ تک مسلسل رسائی پسند ہے۔ مجھے اپنی بیٹی کی تعلیم میں حقیقتاً ایک شراکت دار ہونے کا احساس ہوتا ہے۔ مجھے جُڑے رہنے کے لیے کلاس رومز کا مشاہدہ کرنے اور طلباء کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے ہمیشہ خوش آمدید کہا جاتا ہے۔"

- ویلری بیب ، ہارلیم لنک ،چارٹر سکول طالبعلم کے والدین

5 بروز میں چارٹر اسکولز
98
27
91
55
8

چارٹرزاختراع کرتے ہیں!

چارٹر سکولز نیویارک شہر کے محکمہ تعلیم سے خودمختار حیثیت میں کام کرتے ہیں۔ اس سے انہیں اپنے سکولوں کو چلانے، اپنے تعلیمی پروگرام مرتب کرنے اور عملہ بھرتی کرنے کے طریقوں میں زیادہ لچک ملتی ہے۔ متعدد چارٹر سکول نہ صرف انگریزی اور ریاضی کے اہم مضامین پر زور دیتے ہیں بلکہ آرٹس، سائنس اور زبان دانی کے پروگراموں کی بھی پیشکش کرتے ہیں۔ چارٹر سکول اکثر اوقات سکھانے کے جدید طریقے استعمال کرتے ہیں مثلاً سکول کے دن اور سال طویل ہوتے ہیں ، جس سے کالج اور کیریئر کے سلسلے میں تیاری کے لیے طلباء کی کامیابی میں مدد ملتی ہے۔

درخواست کیسے دی جائے ۔ آخری تاریخ گذرنے نا دیں

عام طور پر آئندہ سال کے لیے درخواستیں جمع کروانے کا عرصہ اکتوبر سے لے کر یکم اپریل تک ہوتا ہے۔ بہت سے چارٹر سکول سال بھر درخواستیں وصول کرتے ہیں اور کوئی نشست دستیاب ہونے پر درخواست گذاروں کے خاندانوں کو آگاہ کریں گے۔

چارٹر سکول میں داخلے کی درخواست دینے کے تین آسان طریقے ہیں:

  1. آپ عمومی آن لائن چارٹر سکول درخواست کے ذریعے درخواست جمع کروا سکتے ہیں جس سے آپ مختلف سکولوں کے لیے بیک وقت درخواست دے سکتے ہیں۔ nyccharterschools.schoolmint.net کو آج ہی وزٹ کریں!
  2. آپ کسی بھی چارٹر سکول کی ویب سائٹ پر وزٹ کر کے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں یا کاغذی درخواست ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔
  3. آپ اپنی پسند کے سکول جا کر وہاں سے ذاتی طور پر درخواست فارم حاصل کر سکتے ہیں۔ اپنے قرب و جوار میں چارٹر سکولز تلاش کرنے کے لیے nyccharterschools.org/school-search کا وزٹ کریں۔

ایک سوال ہے؟ مزید معلومات کی ضرورت ہے؟